امریکی سکول میں طالب علم کی فائرنگ سے ایک ہلاک، پانچ زخمی

image

امریکہ کے شہر ڈلاس کے ایک ہائی سکول میں طالب علم نے فائرنگ کر کے ایک کلاس فیلو کو ہلاک کر دیا جبکہ پانچ طلبا زخمی ہوئے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق واقعہ پیری لوا کے علاقے کے سکول میں اس وقت پیش آیا جب طلبا سرما کی چھٹیوں کے بعد سکول آئے تھے۔

پولیس کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ فائرنگ کرنے والا سکول کا طالب علم ہی تھا اور غالب امکان یہی ہے کہ اس نے فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی ماری۔

زخمی ہونے والوں میں سکول کا ایڈمنسٹریٹر بھی شامل ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملہ کرنے والے کا نام ڈائلن بٹلر تھا اور اس کی عمر 17 سال تھی جبکہ اس حوالے سے ابھی کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکیں کہ واقعے کے پیچھے کیا مقصد تھا۔

ڈائلن بٹلر کی والدہ اور دو دوستوں نے ایسوسی ایٹڈ سے گفتگو میں بتایا کہ وہ ایک خاموش طبع لڑکا تھا جس کو کئی برس سے مذاق کا نشانہ بنایا جا رہا تھا اور تنگ کیا جا رہا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts