برطانیہ میں شدید سردی، برفباری کی وارننگ جاری

image

لندن: برطانیہ میں محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے کا امکان ظاہر کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ کے محکمہ موسمیات نے شدید سردی پڑنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے کا امکان ظاہر کیا۔

رپورٹ کے مطابق مختلف مقامات پر 4 سے 5 انچ برفباری ہو سکتی ہے اور کچھ مقامات پر درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی گر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے فلسطینیوں کی بےدخلی کی تجویز کو مسترد کر دیا

لندن میں آج درجہ حرارت کم سے کم 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ یورپ میں سکینڈینیویا شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔ جہاں شدید سردی اور برفباری نے آمدورفت کو شدید متاثر کر دیا ہے۔

برطانیہ، آئر لینڈ اور ہالینڈ کے بہت سے علاقوں میں شدید سردی اور سیلاب کے باعث بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے جبکہ املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US