الیکشن کمیشن کی سیکریٹری کے استعفے کی تردید، ’صحت خراب تھی‘

image
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیکریٹری کے استعفے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات کی تردید کر دی ہے۔

اتوار کو الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں کہا کہ ’سیکریٹری الیکشن کمیشن ایک ذہین اور محنتی آفیسر ہیں اور وہ بہت اچھے طریقے سے کمیشن کا کام کر رہے ہیں۔‘

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’پچھلے کچھ دنوں سے سیکریٹری کی صحت خراب تھی اور وہ اس سے قبل بھی میڈیکل ریسٹ پر رہے ہیں۔ اب بھی اگر ان کی صحت نے اجازت دی تو وہ جلد ہی اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں گے۔‘

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے بھی اپنے ایکس اکاؤنٹ پر الیکشن کمیشن کا وضاحتی بیان پوسٹ کر کے لکھا کہ ’افواہوں پر دھیان نہ دیں۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن واقعی علیل ہیں۔ اللہ سے ان کی مکمل اور جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔‘

افواہوں پر دھیان نہ دیں۔ سکریٹری الیکشن کمیشن واقعی علیل ہیں۔ اللہ سے ان کی مکمل اور جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہیں۔الیکشن کمیشن مکمل طور پر فعال ہے اور کسی قسم کا کوئی بحران نہیں ہے۔ pic.twitter.com/e5OBN0RDUG

— Murtaza Solangi (@murtazasolangi) January 7, 2024

انہوں نے کہا کہ ’الیکشن کمیشن مکمل طور پر فعال ہے اور کسی قسم کا کوئی بحران نہیں ہے۔‘

الیکشن کمیشن نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ ’الیکشن کمیشن مکمل طور پر فعال ہے اور اس کے کام میں کسی قسم کی رکاوٹ یا رخنہ نہیں ہے۔ تعطیلات کے دنوں میں بھی الیکشن کمیشن اور اس کے دفاتر کام کر رہے ہیں۔‘

’سیکرٹری کی غیرموجودگی میں کمیشن کے دونوں سپیشل سیکرٹریز احسن طریقے سے کمیشن کے کام کو چلا رہے ہیں۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US