انتخابی مہم کے دوران شکیب الحسن نے مداح کو تپھڑ مار دیا

image
کرکٹ گراؤنڈز میں اپنے غصے کی وجہ سے تنازعات کی زد میں رہنے والے بنگلہ دیش کے سٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن سیاسی میدان میں بھی اپنے غصے پر قابو نہ رکھ پائے۔

گذشتہ روز بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے دوران پولنگ کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے شکیب الحسن کو مداحوں نے گھیر لیا تھا جس پر وہ غصے میں آگئے اور ایک مداح کو تھپڑ دے مارا۔

سماجی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شکیب الحسن کے ساتھ بات چیت کرنے اور تصویر لینے کی کوشش کرتے ہوئے مداحوں نے انہیں گھیر لیا۔

اسی دوران ایک شخص نے ان کا ہاتھ پکڑنے کی کوشش کی، جس پر شکیب آگ بگولہ ہو گئے اور مداح کو منہ پر تھپڑ مار دیا۔

اس سے قبل بھی شکیب الحسن کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنی انتخابی مہم کے دوران سٹیج پر بیٹھے جمایاں لے رہے تھے۔ اس موقع پر ان کے گرد کافی مداحوں نے بھی انہیں سلیفیاں بنانے کے غرض سے گھیر رکھا تھا جس پر شکیب کافی پریشان نظر آرہے تھے۔

pic.twitter.com/FNlOfd6dBC

— Out Of Context Cricket (@GemsOfCricket) January 6, 2024

شکیب الحسن بنگلہ دیش کے عام انتخابات میں حکمران جماعت عوامی لیگ کی جانب سے ماگورا حلقہ 1 سے  بھاری اکثریت سے جیت  گئے ہیں۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts