دی اکانومسٹ میں چھپنے والا کالم زبانی لکھوایا: عمران خان 

image
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ ہفتے بین الاقوامی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ میں شائع ہونے والے کالم کی ذمہ داری لیتے ہوئے کہا ہے کہ ’انہوں نے یہ زبانی لکھوایا تھا جس کے بعد اس کی اشاعت ہوئی۔‘

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کو عمران خان نے جیل کے اندر چند صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ ’انہوں نے کالم سے متعلق زبانی ہدایات دی تھیں۔ ان گائیڈ لائنز کے نتیجے میں ہی کالم لکھا گیا اور شائع ہوا، میں نے یہ زبانی ڈکٹیٹ کروایا تھا۔‘

انہوں نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ اگلے ہفتے ان کی ایک تقریر بھی جاری کی جائے گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ آج کل مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا زمانہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ان کی جماعت کے لیے الیکشن لڑنا مشکل کر دیا گیا لیکن اس کے باوجود انتخابات بروقت ہونے چاہیے۔

عمران خان نے ’دی اکانومسٹ‘ میں چھپنے والے کالم میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی۔

اس مضمون کے شائع ہونے کے بعد نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا تھا کہ ’یہ عمران خان نے نہیں لکھا اور اس بارے میں حکومت اکانومسٹ کو خط بھیجے گی۔‘ اس بیان کے بعد  ’دی اکانومسٹ‘ نے پیر کی صبح عمران خان کا شائع  کردہ مضمون ایک مرتبہ پھر پوسٹ کر دیا تھا۔

وزیر اطلاعات کے اس بیان کے بعد یہ مضمون سوشل میڈیا پر بہت زیادہ گردش کر رہا ہے اور ایک اندازے کے مطابق یہ حالیہ برسوں میں ’دی اکانومسٹ‘ کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی تحریروں میں سے ایک ہے۔ 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US