کوہاٹ میں ٹول پلازہ اور چیک پوسٹ پر حملہ، 3 پولیس اہلکاروں سمیت چار ہلاک

image

خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں دہشتگردوں کے چیک پوسٹ پر حملے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد مارے گئے ہیں۔

مقامی پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے منگل کو رات گئے انڈس ہائی وے لاچی ٹول پلازہ اور قریبی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔

رات گئے کیے گئے حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔

حملے میں مارے جانے والے اہلکاروں کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل امجد، ہیڈ کانسٹیبل جنید اور کانسٹیبل وقار کے نام سے ہوئی جبکہ لکی مروت کا رہائشی عام شہری نور محمد بھی حملے میں زخمی ہونے کے بعد چل بسے۔

منگل کو کوہاٹ سے ملحق ضلع بنوں میں دہشت گردوں نے پولیو ٹیم کے تحفظ پر مامور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا تھا۔ واقعے میں دو اہلکار مارے گئے تھے۔

گزشتہ چند ماہ کے دوران خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں دہشت گردوں کے حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US