امریکا کا ویزا شرائط میں نرمی کا اعلان

image

امریکا نے ویزا شرائط میں نرمی کا اعلان کر دیا، امریکی محکمہ خارجہ نے تمام نان امیگرنٹ ویزا انٹرویو کی چھوٹ کیلئے پیشگی شرائط میں تبدیلیاں کی ہیں۔

امریکا نے غیر ملکیوں کیلئے امریکا نے ویز ا شرائط میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے تمام نان امیگرنٹ انٹرویو کی چھوٹ کیلئے پیشگی شرائط میں تبدیلیاں کر دی ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے تمام نان امیگرنٹ ویزا انٹرویو کی چھوٹ کے لیے پیشگی شرائط میں تبدیلیاں کی ہیں اور نئی تبدیلیوں کے ساتھ، درخواست دہندگان انٹرویو کے لیے حاضر ہوئے بغیر سٹڈی اور وزٹ ویزا حاصل کر سکیں گے۔

سعودی عرب، منفرد اقامے کیلئے 5نئی کیٹگریز متعارف کرانے کا فیصلہ

واشنگٹن نے بین الاقوامی طلبا کی ایک بڑی تعداد کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، اوراپنے بہترین تعلیمی اداروں، متنوع تعلیمی پروگراموں اور تحقیق کے مواقع کی وجہ سے اعلی تعلیم کے لیے سرفہرست مقامات میں شامل ہے۔

محکمہ خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ درخواست دہندگان ویزا انٹرویو کی چھوٹ کے اہل ہو سکتے ہیں اگر وہ نان امیگرنٹ ویزا حاصل کرتے ہیں۔ بی ویزا کے علاوہ اور وہ اپنے آخری ویزا کی میعاد ختم ہونے کے 4سال کے اندر درخواست دے رہے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قونصلر افسران کو اب بھی کیس در کیس کی بنیاد پر یا کچھ دیگر حالات میں انٹرویوز کی ضرورت ہوگی۔

حکام نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ ویزا درخواست کی ضروریات اور طریقہ کار کے بارے میں مزید تفصیلی معلومات کے لیے سفارت خانے اور قونصل خانے کی ویب سائٹس چیک کریں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US