سعودی عرب، منفرد اقامے کیلئے 5نئی کیٹگریز متعارف کرانے کا فیصلہ

image

سعودی عرب کے منفرد اقامہ مرکز کے سربراہ ڈاکٹر ماجد بن عبد اللہ القصبی نے کہا ہے کہ منفرد اقامے کی 5نئی کیٹگریز متعارف کرائی جارہی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن اور ملک کو عالمی توجہ کا مرکز بنانے کے لیے نئی کیٹگریز متعارف کرائی جارہی ہیں۔

عرب امارات میں زندگی بھر کی رہائش کیلئے مستقل ویزے کا اجرا شروع

5نئی کیٹگریز میں پہلی غیر معمولی کارکردگی کے حامل افراد کے لیے ہوگی جو ادارتی، صحت، علمی یا تحقیقی شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے کے قابل ہوں گے۔

دوسری کیٹگری ہنر مندی کی بنا پر ہوگی اور اس میں وہ لوگ ہوں گے جو ثقافتی یا کھیلوں میں یا کسی بھی شعبے میں غیر معمولی ہنر مندی دکھانے کے قابل ہوں گے۔

تیسری کیٹگری انویسٹرز، چوتھی تجارتی اور پانچویں غیر منقولہ جائیداد کی ملکیت کے لیے ہوگی،انہوں نے کہا کہ منفرد اقامہ کے حامل افراد کو سعودی عرب میں رہائش اور کام کرنے کے علاوہ دیگر متعدد سہولتیں حاصل ہوں گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US