انڈین حکومت نے مسلم مدارس کو ادائیگی روک دی، ہزاروں اساتذہ فارغ ہونے کا خدشہ

image

انڈین حکومت نے مسلمانوں کے مذہبی سکولوں یا مدارس کو فنڈز کی ادائیگی روک دی ہے جس کے باعث 21 ہزار سے زائد اساتذہ کی ملازمت خطرے میں پڑ گئی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایک سرکاری عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ جن اساتذہ کو ادائیگی روکی گئی ہے ان میں میتھس اور سائنس کے مضامین پڑھانے والے اساتذہ بھی شامل ہیں۔

یہ اساتذہ اتر پردیش کے مدارس میں پڑھاتے ہیں جہاں انڈیا کے موجودہ وزیراعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست پارٹی کی حکومت ہے جو انہیں مئی میں آنے والے انتخابات میں مسلسل تیسری بار کامیاب کرانا چاہتی ہے۔

اتر پردیش کے مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے سربراہ افتخار احمد جاوید نے روئٹرز کو بتایا کہ ’21 ہزار اساتذہ جاب سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے جس سے مسلمان طلبا 30 سال پیچھے چلے جائیں گے۔‘

ہندو اکثریت رکھنے والے ملک انڈیا میں مسلمان اقلیتی حیثیت رکھتے ہیں اور ایک اعشاریہ 42 ارب کی آبادی رکھنے والے ملک کی آبادی کا 14 فیصد ہیں اور وہ یو پی کی آبادی کا تقریباً پانچواں حصہ ہیں۔

ہیومن رائٹس واچ اور دوسرے گروپس کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کے دور حکومت میں قوم پرست طاقتیں مسلمانوں اور دوسری اقلتیوں کو کھلے عام ہراساں کر رہی ہیں، دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ان الزامات کی تردید کرتی ہے۔

روئٹرز کو دستیاب دستاویز میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے مارچ 2022 میں ’مدارس میں معیاری تعلیم کے پروگرام‘ کو فنڈنگ روک دی تھی۔

وزارت اقلیتی امور کی دستاویز یہ بھی بتاتی ہے کہ مودی حکومت نے فنڈز بندش سے قبل 2017،18 اور 2020،21 کے مالی برسوں کے دوران پروگرام کے حوالے سے ریاستوں کی کسی تجویز بھی منظور نہیں کیا تھا۔

مودی حکومت نے اس پروگرام کے لیے مالی سال 2016 کے دوران تقریباً تین ارب روپے تک کا ریکارڈ فنڈ جمع کیا تھا۔

اس بارے میں حکومتی موقف جاننے کے لیے جب وزیراعظم آفس سے رابطہ کیا گیا تو فوری طور پر وہاں سے کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔

وزارت اقلیتی امور جو اس پروگرام کو آغاز سے بندش سے چلاتی ہے، کی جانب سے کوئی موقف نہیں دیا گیا۔

دستاویز میں پروگرام بندش کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی گئی جبہکہ ایک حکومتی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ 2009 کا وہ قانون ہو سکتا ہے جو کہ سرکاری سکولوں میں بچوں کی لازمی تعلیم سے متعلق ہے۔

انڈین حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق 2009،10 میں شروع ہونے والے پروگرام کے تحت 70 ہزار سے زائد مدارس کو ادائیگیاں ہوئیں، جس کو کانگریس کی حکومت چلا رہی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts