اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):رجب المرجب 1445ھ کا چاند نظر آ گیا ہے، یکم رجب کل (ہفتہ کو) ہوگی۔ جمعہ کو رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوئے۔ ملک بھر سے ملنے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے رجب المرجب کے چاند کا اعلان کیا۔ وزارت مذہبی امور نے رجب 1445ھ کے آج (ہفتہ کو)آغاز کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔