الیکشن کمیشن نے عوامی نیشنل پارٹی کو انتخابی نشان لالٹین الاٹ کردیا

image

اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے عوامی نیشنل پارٹی کو انتخابی نشان لالٹین الاٹ کردیا۔

ہفتہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ ارسال کیاگیا جس میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عوامی نیشنل پارٹی کو انتخابی نشان لالٹین الاٹ کردیا گیا ہے اس حوالے سے تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کو آگاہ کیاجائے۔

واضح رہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملہ پر اے این پی کو پہلے انتخابی نشان الاٹ نہیں کیاگیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US