اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی ا ور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہو گیا ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 16 جنوری تک دائر کی جا سکیں گی جن کی اپیلٹ ٹربیونل میں سماعت 19 جنوری تک ہو گی۔امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 20 جنوری کو جبکہ کاغذات نامزدگی 22 جنوری کو واپس لئے جا سکیں گے۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 23 جنوری کو جاری کی جائے گی۔