چیف جسٹس کی عظمت کو سلام، وہ کہتے ہیں میں ٹی وی نہیں دیکھتا، لطیف کھوسہ

image

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ہم سے فیلڈ چھین لی گئی، ہمیں کوئی اعتماد نہیں ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن بدیانت ہے، ہمارے امیدواروں اور تائید کنندہ کو اٹھا لیا گیا ہے۔ پولیس نفری آر او دفتر کے باہر لگی رہی، وکلاء کو گرفتار کیا گیا۔

پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار، پی ٹی آئی سے بلا چھن گیا

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ہمیں جلسہ کرنے نہیں دے رہے، گھر گرا رہے ہیں، ہمیں الیکشن کمیشن پر کوئی اعتماد نہیں۔ میرے بیٹے کو میرے دفتر کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔ پنجاب حکومتی حکام نے عدالت کو بتایا کہ کوئی واقعہ ہوا ہی نہیں۔

وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ چیف جسٹس کی عظمت کو سلام، وہ کہتے ہیں کہ ٹی وی دیکھتے ہی نہیں۔ جمہوریت کی بقا کے لیے عوام کی عدالت میں جانا پسند کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 13 لوگوں نے آکر یہاں جھوٹ بولا، اکبر ایس بابر ہمارے کارکن کے آگے نہیں ٹھہر سکتا۔ کیا بلاول، نواز شریف، زرداری کے سامنے کوئی ٹھہر سکتا ہے؟ عدالتی فیصلے کی وجہ سے ہماری مخصوص نشستیں اڑادی گئی ہیں۔

عام انتخابات 2024: تحریک انصاف کے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیے گئے

پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  پیپلز پارٹی نے الیکشن کرائے، کسی نے مدمقابل نہ ہونے کا اعتراض نہیں کیا۔  بلاول بھٹو اور میرے نام پر بھی پیپلز پارٹی میں کوئی امیدوار کھڑا نہ ہوا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US