بلا چھیننے اور پچ اکھاڑنے کے باوجود میدان نہیں چھوڑیں گے ، بابر اعوان

image

تحریک انصاف کے رہنما بابر اعون نے کہا ہے کہ بلا چھین لیا اور پچ اکھاڑ دی گئی ، وکٹ اٹھا کر لوگ بھاگ گئے لیکن ہم مرد میدان ہیں میدان نہیں چھوڑیں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی کسی صورت الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی، نوازشریف پہلے بھی دو چیفس سے لڑائی کرکے جا چکے ہیں، نوازشریف کو لانے سے کوئی استحکام نہیں آئے گا۔

نواز شریف کی انتخابی مہم واشنگٹن، وائٹ ہاوس اورپینٹاگون میں چل رہی ہے، بابر اعوان

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے الیکشن ہوئے تو 2 ماہ بھی حکومت نہیں چل سکے گی، جو بھی صورتحال ہو ہم الیکشن میں کھڑے ہیں، یہ ساری کوششیں ہوہی اسی لیے رہی ہیں کہ ہم میدان چھوڑ دیں لیکن ہم مرد میدان ہیں، چاہتے ہیں وکٹ بھی ہو پچ بھی اور مخالف بھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US