پی ٹی آئی سے بلا نہیں، عوام سےحق رائے دہی چھینا گیا، لطیف کھوسہ

image

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ بدقسمتی ہے کہ سپریم کورٹ نے کہا کہ نیب سیاسی جوڑ توڑ کیلئے استعمال ہوتا ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ 230ممبرز کو ہمارے سے چھین لیا گیا ہے، رات کو فیصلہ کیا گیا اور ہم سے بلے کا نشان بھی واپس لے لیا گیا، بلا چھیننے کے بعد پی ٹی آئی میدواروں کو جگ ، بوتل اور کسی کو تو چینک کا انتخابی نشان مل رہا ہے۔

تحریک انصاف نے 75 فیصد نئے امیدوار انتخابی میدان میں اتار دیے

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے امیدواروں کو بکھیر کر رکھ دیا گیا،جس سے ہمارے امیدوارکنفیوژن کا شکار ہو گئے ہیں، ہمیں پارلیمان سے بھی باہر کردیا گیا ہے۔

ہم 25کروڑ عوام کی عدالت میں جا رہے ہیں، ہم سے فیلڈ کو ہی چھین لیا گیا، لیول پلیئنگ فیلڈ کہاں سے آئے گی ، عوام سے رجوع کریں گے، عوام میں غم و غصہ اور بڑھ گیا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ایم این اے اور ایم پی اے کی لسٹیں دی جائیں گی جس پر بانی پاکستان تحریک انصاف کی مہر ہو گی۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ اس فیصلہ کو بھی ایسے ہی دیکھا جائےگا جیسے پرانے فیصلوں نے پاکستان کو مشکلات میں دھکیلا۔

الیکشن کمیشن کا فریضہ ہے کہ الیکشن صاف و شفاف کرائے مگر وہ بھی بغض اور انا سے بھرا ہوا ہے۔ بانی پی ٹی آئی پر جیل میں جا کر فرد جرم عائد کی گئی، الیکشن کمیشن نواز شریف کو وکیل رکھ کر کیس کی پیروی سپریم کورٹ میں کر رہا ہے ۔

پی ٹی آئی نے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے پر الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست واپس لے لی

لطیف کھوسہ نے کہا کہ پی ٹی آئی سے بلا نہیں بلکہ عوام کی رائے حق دہی کو چھینا گیا ہے، اب عوام سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے امیدواروں کو جتوا کر سرپرائز دیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (این) کے چیئرمین کو معاہدے کے بعد فیملی سمیت گھر سے اٹھا کر رات کو کانفرنس میں طوطے کی طرح رٹا ہوا بیان دیا گیا۔

ہمارا پی ٹی آئی این کے سربراہ اختراقبال ڈار کیساتھ معاہدہ ہوا تھا جس کے مطابق ہم نے انہیں 7سیٹیں دینی تھیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے بددیانتی کے طور پر نوٹیفکیشن جاری کیا گیاکہ ایک پارٹی کا امیدوار دوسری پارٹی کے نشان پر الیکشن نہیں لڑ سکتا، ہم ایک نشان لینے گئے تھے انہوں نے تو پوری بارات دے دی ہے ۔

تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم 25کروڑ عوام کے پاس جا رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US