ہمیں پل کا کردار ادا کرنا ہے، عطا تارڑ

image

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہم وفادار لوگ ہیں، ہمیں کارکن اور قیادت کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا ہے۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما عطا اللہ تارڑ نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ لاہور کے غیور عوام کا ضمیر خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ہم وفادار لوگ ہیں اور وفا نبھانا جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں قیادت اور کارکنان کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا ہے، ہمارا مخالف دور دور تک نظر نہیں آرہا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے 75 فیصد نئے امیدوار انتخابی میدان میں اتار دیے

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ہم نے نواز شریف کا تعمیر و ترقی کا پیغام گھر گھر پہنچانا ہے اور 8 فروری کو واضح برتری سے جیتیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US