ایک طرف آپ کو عدلیہ پر اعتبار نہیں ، دوسری طرف ریلیف مانگتے ہیں ، چیف جسٹس کا لطیف کھوسہ سے مکالمہ

image

 چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور وکیل لطیف کھوسہ ایک بار پھر آمنے سامنے آ گئے۔

پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ نااہلی کے خلاف درخواست مقررکرنے کی استدعا کی جس پر چیف جسٹس نے ان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ لطیف کھوسہ صاحب، آپ باہر جا کر الزامات لگاتے ہیں۔

عدلیہ کے ساتھ اختلاف رائے ہر شہری کا حق ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

جسٹس فائز عیسیٰ  نے کہا کہ ایک طرف آپ عدلیہ پر اعتبار نہیں کرتے ، دوسری طرف ریلیف بھی مانگتے ہیں، جلد سماعت کی درخواست دائر کر دیں، قانون کے مطابق جو ریلیف ہو گا وہ دیں گے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور لطیف کھوسہ کا مکالمہ ملازمت سے متعلق ایک کیس کے دوران ہوا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US