صوابی میں پی ٹی آئی امیدوار کی گاڑی پر فائرنگ ، عرفان جدون حملے میں محفوظ رہے۔
نامعلوم ملزمان نے پی کے 49 سے الیکشن لڑنے والے عرفان جدون کی گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ،عرفان جدون نے پولیس کو بتایا کہ میں جنازے سے واپس آ رہا تھا ایک شخص نے مجھ پر 2 فائر کئے۔ تاہم اللہ نے محفوظ رکھا۔
شمالی وزیرستان ، نامعلوم افراد کی فائرنگ،آزاد امیدوار سمیت 3افراد جاں بحق
یاد رہے کہ 11 جنوری کو صوابی اڈہ میں دن دیہاڑے فائرنگ کرکے تحریک انصاف کے رہنما شاہ خالد کو قتل کر دیا گیا تھا۔ جس کے بعد ملزمان فرار ہو گئے تھے۔