قطر: سابق وزیر خزانہ کو منی لانڈرنگ میں سزا

image

دوہا: قطر کی عدالت نے سابق وزیر خزانہ کو اربوں ڈالر کی منی لانڈرنگ ثابت ہونے پر مجرم قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قطر کی فوجداری عدالت نے خلیجی عرب ریاست کے سابق وزیر خزانہ شیخ جاسم بن جابر الثانی کو ساڑھے 5 ارب ڈالر سے زائد کی منی لانڈرنگ ثابت ہونے پر 20 سال قید کی سزا سنا دی۔

عدالت کی جانب سے سابق وزیر خزانہ کو سرکاری فنڈز کے غلط استعمال پر 6 سال کی قید کی سزا بھی سنائی۔

فوجداری عدالت نے علی شریف العمادی کو 61 ارب قطری ریال (16.7 ارب ڈالر) سے زائد جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا، جس میں 40.9 ارب ریال یا منی لانڈرنگ کی رقم سے دوگنا جرمانہ اور 21 ارب ریال سے زائد کا اضافی جرمانہ بھی شامل ہے۔

اسی مقدمے میں ججوں نے شیخ نواف بن جاسم بن جابر الثانی کو عوامی فنڈز کے غلط استعمال کا مجرم قرار دیتے ہوئے 6 سال قید اور 825 ملین ریال جرمانے کی سزا سنائی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کی جانب سے ایرانی حملوں کی مذمت

عمادی اور شیخ نواف جنہیں 14 دیگر افراد کے ساتھ مقدمے کا سامنا ہے وہ سزا کے خلاف اپیل بھی کر سکتے ہیں، جو عدالت نے 10 جنوری کو جاری کیا تھا۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہے کہ آیا دونوں نے مقدمے کی سماعت کے دوران الزامات کے جواب میں درخواستیں دائر کی تھیں یا نہیں۔ عمادی کے وکلاء نے سزا پر تبصرہ کرنے کے لیے درخواستوں کا جواب نہیں دیا اور عمادی نے گرفتاری کے بعد سے عوامی طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US