خون جما دینے والی سردی، امریکہ میں ہلاکتیں 43 ہو گئیں

image

واشنگٹن: امریکہ میں خون جما دینے والی سردی سے ہلاکتیں 33 ہو گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کی 9 ریاستوں میں گزشتہ ایک ہفتے سے سردی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔

امریکہ میں سردی سے سب سے زیادہ 14 ہلاکتیں ریاست ٹینیسی میں ہوئیں جبکہ پنسلوانیا میں پھسلن کے باعث ٹریفک حادثے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

ریاست اوریگون میں برفباری اور سرد ہواؤں سے 85 ہزار افراد گھروں میں محصور ہو گئے۔ کاروباری سرگرمیاں معطل ،بجلی کا نظام ٹھپ اور 50 ہزار گھر بجلی سے محروم ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کشتی الٹ گئی، 12بچوں سمیت 14 افراد ہلاک

نیویارک کے جنوب میں 30 انچ سے زیادہ برف پڑ چکی ہے اور شہریوں کو بلا ضرورت باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US