حوثیوں کا امریکی جہاز پر میزائل حملہ

image

صنعا: خلیج عدن میں حوثیوں نے امریکی جہاز پر میزائل حملہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حوثی نیول فورسز نے چم رینجرز نامی جہاز پر میزائل داغے تاہم حملے میں جہاز یا عملے کو نقصان پہنچنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

چم رینجرز امریکہ کی ملکیت مارشل آئی لینڈز کا جھنڈا بردار آئل ٹینکر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خون جما دینے والی سردی، امریکہ میں ہلاکتیں 43 ہو گئیں

برطانوی میری ٹائم رسک منیجمنٹ کمپنی کے مطابق ایک میزائل جہاز سے 30 میٹر دور سمندر میں گرا ہے اور حوثی حملے میں جہاز یا عملے کو کوئی نقصان پہنچنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

ایمبری کے مطابق جہاز جدہ سے کویت کے علاقے شویک جا رہا تھا جب مشتبہ ڈرون کی اطلاع ملی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US