خلیج عدن میں بحری جہاز کا عملہ محفوظ ہے: انڈین نیوی

image

انڈین نیوی نے جمعرات کو بتایا ہے کہ خلیج عدن میں مارشل آئی لینڈ کے جھنڈے والے جہاز سے ملنے والی امدادی کال کے جواب میں ڈرون حملہ کیا گیا جس میں جہاز کا عملہ محفوظ رہا۔

برطانوی نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق انڈین نیوی نے بتایا ہے کہ تجارتی جہاز کے عملے میں نو انڈین شامل تھے اور ڈرون حملے سے لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

بحیرہ احمر اور  قریبی علاقے میں تجارتی بحری جہازوں پر حملوں کے سلسلے میں یہ تازہ ترین واقعہ ہے جس سے جہاز رانی کے اہم تجارتی راستے میں خلل پڑا ہے۔

اس کے علاوہ علاقے میں قزاقوں پر نظر رکھنے کے لیے تعینات انڈین نیوی کم سے کم دو ایسے حملوں اور ہائی جیکنگ کی کوششوں کا موثر جواب دے چکی ہے۔

نیوی کمانڈوز نے علاقے کے بحری راستے کا مکمل معائنہ کرنے کے بعد اسے مزید نقل و حمل کے لیے محفوظ قرار دیا ہے اور متاثرہ جہاز اگلی منزل کی جانب بڑھ رہا ہے۔

انڈین نیوی ہائی جیکنگ کی دو کوششوں کا جواب دے چکی ہے (فائل فوٹو: فرنٹیئر پوسٹ)قبل ازیں یونائیٹڈ کنگڈم میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (یو کے ایم ٹی او) ایجنسی نے بدھ کو بیان جاری کیا تھا کہ یمن کے علاقے عدن کے جنوب مشرق میں تقریباً 60 ناٹیکل میل کے فاصلے پر موجود بحری جہاز سے’ ڈرون‘ ٹکرانے کی اطلاع ملی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts