چین ، کاروں کے پرزے تیار کرنیوالی فیکٹری کی ورکشاپ میں دھماکا ، 8 افراد ہلاک

image

چین کے صوبے جیانگ سو میں ایک فیکٹری ورکشاپ میں ہونے والے دھماکے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکہ ہفتہ کی صبح 3:38 بجے چانگ زو شینرونگ میٹل سائنس ٹیک کمپنی لمیٹڈ کی پیداواری سہولت میں ہوا جس سے 8افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔

اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس میں گیس لیکیج سے دھماکا ، ماں بیٹی جاں بحق

انہوں نے بتایا کہ ریسکیو کے عملے نے ہلاک ہونے والو ں کو قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا ہے اور جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں مکمل ہو چکی ہیں۔فی الحال تحقیقات کے ساتھ ساتھ فالو اپ کام جاری ہے۔

واضح رہے کہ شینرونگ میٹل سائنس ٹیک کمپنی لمیٹڈ کاروں کے پرزے تیار کرتی ہے اور اس کا شمار اپنے صارفین، جنرل موٹرز اور دیگر بڑے مغربی کار ساز اداروں میں ہوتا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US