بھارتی مسافر طیارہ افغانستان میں پہاڑوں پر گر کر تباہ

image

افغانستان میں بھارت کا مسافر طیارہ پہاڑوں پر گر کر تباہ ہو گیا۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان صوبے بدخشاں کے شمال مشرقی ضلع زیبک میں بھارت کا مسافر طیارہ پہاڑوں پر گر کر تباہ ہو گیا، طیارہ روس کے دارالحکومت ماسکو جا رہا تھا ، کل رات ریڈار سے غائب ہو گیا تھا۔

یوکرین کااسلحہ لے جانے والا فوجی کارگو طیارہ تباہ کر دیا، روس کا دعویٰ

افغان پولیس کا کہنا ہے کہ طیارے کی قسم، مسافروں کی تعداد اور حادثے کی وجہ فوری واضح نہیں ہو سکی ہے۔ افغان حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک ٹیم علاقے میں بھیج دی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US