فلوریڈا کے گورنر ران ڈی سینٹس نے ٹرمپ کی حمایت کر دی

image

امریکی ریاست فلوریڈا کے گورنر ران ڈی سینٹس نے اتوار کو نیو ہمپشائر پرائمری سے دو دن قبل اپنی ریپبلیکن صدارتی مہم کو معطل کردیا اور اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کی ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اس فیصلے کے بعد منگل کو ہونے والی نیوہمپشائر پرائمری کی دوڑ میں ڈونلڈ ٹرمپ اور اقوام متحدہ میں سابق امریکی سفیر نکی ہیلی آخری اہم امیدواروں کے طور پر رہ گئے ہیں۔

ران ڈی سینٹس نے اتوار کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا’ یہ بات میرے لیے واضح ہے کہ ریپبلیکن پرائمری ووٹرز کی اکثریت ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور موقع دینا چاہتی ہے۔‘

’میں نے ریپبلیکن امیدوار کی حمایت کےعہد پر دستخط کیے ہیں اور میں اس کا احترام کروں گا۔ انہیں میری سپورٹ حاصل ہے کیونکہ ہم ماضی کے ریپبلیکن گارڈ کی طرف واپس نہیں جا سکتے جو کہ نکی ہیلی کی نمائندگی کرنے والی کارپوریٹ ازم کی ایک نئی شکل ہے۔‘

ٹرمپ کی الیکشن مہم کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ’ ران ڈی سینٹس اور بہت سے دیگر سابق صدارتی امیدواروں کی حمایت کو اعزاز سمجھ رہے ہیں۔‘

علاوہ ازیں سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے نومبر کے صدارتی انتخاب دو معمر سیاست دانوں 77 سالہ ٹرمپ اور 81 سالہ جو بائیڈن کے درمیان متوقع ہے۔

تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کو ایسے غیرمعمولی قانونی مسائل کا سامنا ہے جو پھر سے ان کے وائٹ ہاؤس پہنچنے کی راہ میں رکاوٹ بھی بن سکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts