افغانستان میں گر کر تباہ ہونیوالے روسی طیارے کے 4 مسافر بچ گئے ، 2 لاپتہ

image

افغان صوبے بدخشاں میں گر کر تباہ ہونے والے روسی طیارے کے 4 مسافر بچ گئے جبکہ 2 لاپتہ مسافروں کی تلاش جاری ہے۔

افغان وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ  حادثے کا شکار طیارہ ضلع کوف آب کے  پہاڑی علاقے میں مل گیا ہے، حادثے میں پائلٹ سمیت 4 مسافر زندہ بچ گئے ہیں اور 2 لاپتہ مسافروں کی تلاش جاری ہے۔

سعودی رائل فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ جاں بحق

طیارہ بدخشاں کے پہاڑی علاقے میں گزشتہ روز حادثے کا شکار ہوا تھا، روسی ایوی ایشن حکام کے مطابق طیارے میں ایک روسی مریضہ سمیت 6 افراد سوار تھے، طیارہ براستہ بھارت اور ازبکستان، تھائی لینڈ سے روس جا رہا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US