پی ٹی آئی والے الیکشن جیت کر ہمارے ساتھ ہوں گے، علیم خان کا دعویٰ

image

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان نے پی ٹی آئی امیدواروں سے متعلق دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے الیکشن جیت کر ہمارے ساتھ ہوں گے۔

آئی پی پی کے صدر علیم خان نے دعوی کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے کئی امیدواروں نے آزاد حیثیت سے جیتنے کے بعد استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا و عدہ کیا ہے تاہم علیم خان نے ان امیدواروں کے نام بتانے سے گریز کیا۔

بانی پی ٹی آئی کی سیاست ختم کرنے تک ان کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے، مولانا فضل الرحمان

ان کا کہنا تھا کہ بہت سے افراد ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، کئی پرانے دوست ہیں ان سے تعلق رہا ہے، واضح رہے ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری کو ہونے ہیں جس کے لیے سیاسی جماعتوں کی مہم جاری ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US