عام انتخابات کے نتائج تک بلدیاتی محکموں کے ترقیاتی فنڈز منجمد

image

الیکشن کمیشن نے تمام بلدیاتی محکموں کے ترقیاتی فنڈز منجمد کر دیئے ۔

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق بلدیاتی محکموں کے ترقیاتی فنڈز عام انتخابات کے نتائج کے اعلان تک منجمد کیے گئے ہیں۔ اس دوران مقامی حکومتیں صرف سینیٹیشن اور صفائی کے روز مرہ امور سر انجام دیں گی۔

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن میں حکم دیا گیا ہے کہ کسی بلدیاتی ترقیاتی اسکیم کا نہ اعلان کیا جائے گا، نہ ہی اس پر کام کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ مقامی حکومتیں اور کنٹونمنٹ بورڈز عام انتخابات کے نتائج تک ٹینڈرز بھی نہیں دیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US