ڈی آئی خان میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ، سکیورٹی اہلکار سمیت 3 افراد شہید

image

ڈیرہ اسماعیل خان میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک سکیورٹی اہلکار سمیت تین افراد شہید ہو گئے۔

ڈی ایس پی حافظ عدنان نے بتایا کہ  گزشتہ رات دہشتگردوں نے ابا شہید چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس پر کوئیک رسپانس فورس نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔

کوہاٹ: دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید

ڈی ایس پی کے مطابق جوابی کارروائی سے دہشتگرد فرار ہو گئے تاہم  فائرنگ کے تبادلے میں کوئیک رسپانس فورس کا ایک اہلکار شہید ہو گیا۔اس کے علاوہ گولیوں کی زد میں آ کر کھیتوں میں کام کرنیوالے 2 مزدور بھی جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US