لاہور ہائیکورٹ ، عمران خان کی 7 مقدمات میں ضمانتیں بحال

image

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں بحال کر دیں۔

بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 7 مقدمات میں عبوری ضمانت خارج کرنے کے خلاف درخواستوں پر جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔

عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی توشہ خانہ میں گرفتاری سے قبل عدالت پیش ہوتے رہے، ضمانتوں کو عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دیا گیا، ضمانتوں پر میرٹ کی بنیاد پر فیصلہ ہونا چاہیے تھا جو نہیں کیا گیا۔

توشہ خانہ ، 190 ملین پائونڈز کیس ، عمران خان نے ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US