عام انتخابات میں آرمی اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

image

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا ہے۔

سمز کے اجراء اور فعالیت کے ایس او پیز میں تبدیلی

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے آرمی اور سول آرمڈ فورسز کے دستوں کی الیکشن میں تعیناتی کی منظوری دیدی ہے،دستے حساس حلقوں میں ریپڈ رسپانس ٹیم کے طور پر ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

ذرائع کے مطابق نگران وفاقی کابینہ نے ایف بی آر ریفارمز کمیٹی بھی بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ایف بی آر ریفارمز کمیٹی کی سربراہی وزیر خزانہ شمشاداختر کریں گی،وزیر آئی ٹی، وزیر تجارت، وزیر قانون، وزیر خارجہ، وزیر نجکاری کمیٹی کے رکن ہونگے۔

مری، گلیات کیلئے پی ڈی ایم اے موسمیاتی الرٹ جاری

قبل ازیں پنجاب بھر میں بھی دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے ۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق امن وامان کی صورتحال کومدنظررکھ کردفعہ144لگائی جارہی ہے۔ملک بھرمیں8فروری کو الیکشن کا انعقاد کیا جارہا ہے،الیکشن کےدوران سیکیورٹی خدشات اورخطرات کی اطلاعات ہیں۔

جاوید ہاشمی بھی الیکشن سے دستبردار

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام امیدواران اور سیاسی جماعتوں کے لیے ہدایت نامہ جاری کر دیا،الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی مہم 6 اور 7 فروری کی درمیانی شب 12 بجے ختم ہو جائے گی ، اس مدت کے بعد جلسے جلوس، کارنر میٹنگز نہ کی جائیں۔ہدایت نامہ کے مطابق خلاف ورزی پر متعلقہ شخص کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

گزشتہ ہفتے ملک میں 46ہزار671 ملیریا کیسز رپورٹ

علاوہ ازیں عام انتخابات 2024 کے لیے پوسٹل بیلٹ پیپرز کے حصول کا مقررہ وقت ختم ہو گیا ہے۔ وفاقی و صوبائی سرکاری ملازمین اور ملک بھر کے قیدیوں نے پوٹل بیلٹ کے ذریعے حق رائے دہی استعمال کیا۔

سکول،کالجز اور کاروباری مراکز کی بندش سےمتعلق نوٹیفکیشن جعلی ہے،اسلام آباد پولیس

الیکشن کمیشن کے ملازمین اور پولنگ عملے نے بھی پوسٹل بیلٹ کے ذریعے حق رائے دہی استعمال کیا۔ذرائع کے مطابق پوسٹل بیلٹ پیپرز کے لئے ووٹرز نے درخواستیں ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر کو بھجوائیں، جیل کے قیدی اور زیر حراست ملزمان پوٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ کاسٹ کر سکتے تھے۔

پاکستان کی ایران، افغانستان اور روس کے ساتھ اشیا کے بدلے اشیا کی تجارت شروع نہ ہو سکی

معذوری والا شناختی کارڈ رکھنے والے افراد کے لئے بھی پوسٹل بیلٹ کی سہولت میسر تھی، مسلح افواج کے اہلکار ان کے اہل خانہ کو پوسٹل بیلٹ کی سہولت دی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق اہل ووٹرز نے اپنے ریٹرنگ افسر کو پوسٹل بیلٹ کی درخواستیں دی تھیں ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US