زرتاج گُل اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آ گئیں

image

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما زرتاج گُل اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آ گئیں۔

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے زرتاج گُل کو طلبی کا نوٹس جاری کر تے ہوئے 24 جنوری کو جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے روبرو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

ابرار الحق کا الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان

زرتاج گل پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن اور کمیشن لینے کے الزامات عائد ہیں جبکہ انکے شوہر سمیت دیگر افراد کیخلاف بھی کرپشن کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے زرتاج گل کے شوہر سمیت دیگر کو بھی کل طلب کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ زرتاج گل کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن اور کمیشن لینے کے الزامات عائد ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US