این اے 44 ڈی آئی خان،انتخابی نشان بلاجواز تبدیل کرنے پرآر او کو معطل کرنے کے احکامات

image

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 44 ڈیرہ اسمعیل خان کے ریٹرننگ افسر کی جانب سے مبینہ طور پر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اپنے حلقے کے ایک امیدوار کا انتخابی نشان بلاجواز تبدیل کرنےکا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسے فوری معطل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

کینیڈا نے سٹوڈنٹ ویزا پالیسی میں تبدیلی کردی

کمیشن نے مذکورہ افسر کے خلاف باضابطہ انکوائری کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخواہ کی سربراہی میں تین رکنی انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے جو 6 ایام میں اپنی رپورٹ جمع کرانے کی پابند ہو گی۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا کہ الیکشن کمیشن کے نوٹس میں یہ بات آئی کہ این اے 44 ڈیرہ اسمعیل خان کے ریٹرننگ افسر نے مبینہ طور پر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اپنے حلقے کے ایک امیدوار کا انتخابی نشان بلاجواز تبدیل کیا۔کمیشن نے اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ابتدائی تحقیقات کرائیں جس میں یہ بات ثابت ہو گئی کہ مذکورہ ریٹرننگ افسر نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔

جہانگیر ترین کا (ن) لیگ کیساتھ ملکر حکومت بنانے کا اعلان

کمیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ ریٹرننگ افسر / ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کو تبدیل کرتے ہوئے سید گلفام عباس شاہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ایف اینڈ پی) ڈیرہ اسمٰعیل خان کو این اے 44 میں بطور ریٹرننگ افسر تعینات کر دیا اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ کو مذکورہ ریٹرننگ افسر /ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کی فوری معطلی اور اسے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

علاوہ ازیں کمیشن نے مذکورہ افسر کے خلاف باضابطہ انکوائری کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا کی سربراہی میں تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو 6 ایام میں اپنی رپورٹ جمع کرانے کی پابند ہو گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US