ریاض الجنہ کی زیارت کیلئے سال میں صرف ایک بار پرمٹ ملے گا ، انتظامہ مسجد نبوی

image

مسجد نبوی کی انتظامیہ نے ریاض الجنہ میں آمد ورفت کے حوالے سے آسانی پیدا کرنے اور راہداریوں کا نیا نظام جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

العربیہ کے مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وزارت حج و عمرہ کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق زائرین کو سال میں صرف ایک بار ریاض الجنہ کی زیارت کا پرمٹ ملے گا۔

حج کے دوران بغیر اجازت ریاض الجنہ میں داخلے پر پابندی عائد

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نیا پرمٹ 365 دن گزرنے پر نسک یا توکلنا ایپس کے ذریعے حاصل کیا جا سکے گا۔

یاد رہے کہ  مسجد نبوی کی انتظامیہ زائرین کو جملہ خدمات کی فراہمی اور زیارت و عبادت میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے حوالے سے مؤثر جامع حکمت عملی اختیار کر رہی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US