چین کی مارکیٹ میں آگ لگنے سے 39 افراد ہلاک

image

بیجنگ: چین کی ایک مارکیٹ میں آگ لگنے سے 39 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کے جنوبی صوبے جیانگشی کے شہر شنیوسٹی کی ایک مارکیٹ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ آگ لگنے کے باعث متعدد افراد مارکیٹ میں پھنس گئے۔

حکام کے مطابق ضلع یوشوئی میں دن کے اوقات میں تیانگونگنین ایونیو پر واقع زیرزمین دکان میں آگ لگی تھی۔ آگ کے باعث زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا جاتا رہا تاہم اموات کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: روس کا فوجی طیارہ گر کر تباہ ، 65 یوکرینی جنگی قیدی ہلاک

پولیس کے مطابق مارکیٹ میں زیرزمین ایک انٹرنیٹ کیفے اور ایک ٹریننگ سینٹر میں آگ لگی تھی جس نے پوری مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ ہی عرصے میں چین کے آگ لگنے کے بیشتر واقعات رونما ہو سکے ہیں جس میں ہینان صوبے ایک اسکول میں بھی آگ لگی تھی جس میں 13 بچے ہلاک ہوئے واقعے میں پولیس نے اسکول کے 7 ملازمین کو حراست میں لے لیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US