لاہور پیپلز پارٹی کا گڑھ بننے جارہا ہے، ہر گلی میں بھٹو کے نعروں کی گونج ہے، شیری رحمان

image

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ لاہور ایک بار پھر لاڑکانہ کی طرح پیپلز پارٹی کا گڑھ بننے جا رہا ہے۔

عام انتخابات 2024 کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب بالخصوص لاہور میں بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو کا خیرمقدم قابل ستائش ہے۔ ہر جگہ ہر گلی میں بھٹو کے نعرے گونج رہے ہیں۔

پاکستان عوامی تحریک کاپیپلز پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کا عندیہ

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے لوگ روایتی سیاست اور جماعتوں سے تنگ آ چکے ہیں۔ پنجاب کے لوگ انتشار کی نہیں عوامی اور تعمیری سیاست چاہتے ہیں۔ لوگوں کو الزام تراشی اور ماضی کی سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کا حل پیپلز پارٹی کے 10 نکاتی ایجنڈا اور منشور میں ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US