صنم جاوید نے بھی الیکشن لڑنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

image

 پی ٹی آئی کی امیدوار صنم جاوید نے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

صنم جاوید کی  جانب سے سپریم کورٹ میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی گئی ہیں۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ  لاہور ہائیکورٹ ٹریبونل کا12 جنوری کا فیصلہ حقائق پر مبنی نہیں، سپریم کورٹ 8 فروری کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے۔

حماد اظہر اور صنم جاوید کو بھی نااہل قرار دیدیا گیا

واضح رہے کہ صنم جاوید کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119، این اے 120 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 150 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے تھے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 163 سے شوکت بسرا نے بھی اپیل دائر کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونلز کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US