9 مئی مقدمات ، عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر 6 فروری کو فرد جرم عائد کرنیکا فیصلہ

image

 9 مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کیلئے 6 فروری کی تاریخ مقرر کر دی گئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی سے متعلق کیسز کی اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو مقدمات کی نقول فراہم کر تے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کیلئے 6 فروری کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ ، عمران خان کی 7 مقدمات میں ضمانتیں بحال

واضح رہے کہ 9 مئی سے متعلق عمران خان کے خلاف 12 اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 6 مقدمات درج ہیں اور دونوں نے ان مقدمات کے سلسلے میں درخواستِ ضمانت دائر کر رکھی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US