کسی کی سپورٹ سے ملک پہلے چلا نہ اب چلے گا، شاہد خاقان عباسی

image

سابق وفاقی وزیر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 35 سال سے ن لیگ سے منسلک رہا، پارٹی پالیسی سے اختلاف ہے جس پر علیحدہ ہوا ہوں، نواز شریف میرے قائد تھے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے الیکشن چھوڑا ہے سیاست نہیں، یہ الیکشن بے مقصد ہو چکا ہے۔ الیکشن جتنے غیر متنازعہ ہونگے اتنا ہی بہتر ہے، کسی کی سپورٹ سے ملک نہ پہلے چلا نہ چلے گا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج کی 3 بڑی جماعتیں ناکام ہو چکی ہیں، سیاسی جماعتوں کے پاس عوام کے مسائل کا حل نہیں۔ پہلے کی طرح یہ سسٹم زیادہ دیر نہیں چلے گا، الیکشن کے دوران ہراس کر رہے ہیں۔

جس طرح نوازشریف اقتدار میں آ رہے ہیں، مجھے اس سے اختلاف ہے، شاہد خاقان

سابق لیگی رہنما نے کہا کہ الیکشن کے دوران نمائندوں کو طلب کر رہے ہیں۔ ابھی بھی وقت ہے کہ اس الیکشن کو غیر متنازعہ بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے 5 سال سے نیب کے چکر لگا رہے ہیں، نیب کو کہا کہ پنجاب کی کرپشن سے میرا کیا تعلق ہے۔ نیب اور اینٹی کرپشن سیاسی جوڑ توڑ کیلئے استعمال ہورہے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US