متحدہ عرب امارات، رمضان المبارک کا پہلا روزہ 11 مارچ کو ہونے کا امکان

image

متحدہ عرب امارات میں رواں سال رمضان المبارک کا پہلا روزہ 11 مارچ کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الامارات فلکیاتی انجمن کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے جو خلائی و فلکیاتی علوم کی عرب آرگنائزیشن کے ممبر بھی ہیں نے کہا ہے کہ آئندہ سات سال تک رمضان المبارک کی شروعات موسم سرما میں ہوگی۔ 2030 تک اس کا سلسلہ جاری رہے گا۔

پاکستان میں پہلا روزہ 11 مارچ کو ہونے کا امکان

ان کا کہنا تھا کہ رواں سال پہلا روزہ 13 گھنٹے 15منٹ کے دورانیے پر مشتمل ہوگا اور آخری روزہ 14 گھنٹے تک کا ہوگا۔15اور 16 مارچ کو سورج طلوع ہونے سے غروب ہونے تک دن اور رات کا دورانیہ بارہ، بارہ گھنٹے کا ہوگا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US