سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی”را” پاکستانی شہریوں کے قتل میں ملوث ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہد لطیف کو سیالکوٹ میں مسجد کے باہر قتل کیا گیا ،شاہد لطیف کے قتل میں بھارتی ایجنٹ ملوث ہیں ،بھارتی ایجنٹ نے شاہد لطیف کے قتل کا اعتراف کیا۔
پاکستانی شہری محمد ریاض کو راولاکوٹ میں مسجد میں قتل کیا گیا ،بھارتی ایجنٹ نے اجرتی قاتل کے ذریعے محمد ریاض کو قتل کرایا ،سیکیورٹی فورسز نے اجرتی قاتل کو گرفتار کیا جس نے جرم کا اعتراف کیا۔
بھارتی ایجنٹ دہشتگردی اور قتل و غارت کی دیگر وارداتوں میں بھی ملوث پائے گئے ہیں،بھارت پاکستانی سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی کررہا ہے۔