دنیا کی سب سے زیادہ بولی زبان کونسی؟ اردو کاکون سا نمبر ہے؟

image

دنیا میں اس وقت تقریباً 7 ہزار کے قریب زبانیں بولی جاتی ہیں جن میں کچھ ایک دوسرے سے ملتی جلتی ہیں جبکہ اکثربلکل مختلف ہیں۔ 

رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں انگلش (انگریزی) سب سے زیادہ مشہور اور بولی جانے والی زبان ہے جسے 142.5 کروڑ افراد بولتے ہیں۔ چین میں بولی جانے والی زبان کا اس فہرست میں دوسرا نمبر ہے جسے 1.119 ارب افراد چین کے مختلف علاقوں میں بولتے ہیں۔

2024 کا انتخاب لڑنے والے 42 فیصد سابق ایم این ایز نے اپنی وفاداریاں تبدیل کرلیں

دنیا بھر میں ہندی زبان بولنے والوں کی تعداد 602 ملین ہے جبکہ 559 ملین افراد اسپینش (ہسپانوی) بولتے ہیں اور یہ 21 ملکوں کی سرکاری زبان بھی ہے۔عربی زبان بھی مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں بولی جاتی ہے اور اسے بولنے والوں کی تعداد 274 ملین سے زیادہ ہے۔

اس کے علاوہ فرانسیسی (فرینچ) زبان بولنے والوں کی تعداد 274 ملین ہے جبکہ بنگلای زبان کا فہرست میں ساتواں نمبر ہیجن کے بولنے والوں کی تعداد 273 ملین ہے اور یہ بنگلادیش کی سرکاری زبان بھی ہے۔

پاکستان میں سردیوں کی پہلی بارش برسنے کی اطلاعات

روسی زبان بولنے والوں کی تعداد 258 ملین سے زائد ہے جبکہ پرتگالی زبان بولنے والوں کی تعداد بھی 258 ملین سے زائد ہے۔

دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں کی فہرست میں اردو کا دسواں نمبر ہے جس کے دنیا بھر میں بولنے والوں کی تعداد 231 ملین ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US