عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا کیس، پی ٹی آئی رہنما خالد محمود گجر کی شناخت ہو گئی

image

عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیرا کیس میں ایک اور پی ٹی آئی رہنما خالد محمود گجر کی شناخت پریڈ میں شناخت ہو گئی۔

تحریک انصاف کے رہنما خالد گجر کوتفتیشی افسر انسپکٹر میاں اسلم نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں پر عدالت نے ملزم خالد گجر کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے یکم فروری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

بھارت کا پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں کا ہولناک منصوبہ بے نقاب

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے اس کیس کی سماعت کی۔ اس حوالے سے تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزم خالد گجر کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی ہے۔

پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر خالد گجر لاہور سے گرفتار

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم عسکری ٹاور حملہ کیس میں ملوث ہے، ملزم کی شناخت پریڈ میں شناخت ہوگئی ہے، ملزمان کیخلاف تھانہ گلبرگ نے مقدمہ نمبر 1271/23 درج کر رکھا ہے۔

خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 166 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر خالد گجر کو گزشتہ ہفتے لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US