الیکشن کمیشن کو ساڑھے 4 لاکھ درخواستیں موصول

image

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کو پوسٹل بیلٹ کے لیے 4 لاکھ 49 ہزار 287 درخواستیں موصول ہوئیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے لیے پوسٹل بیلٹ کی 2 لاکھ 6 ہزار 533 درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے لیے پوسٹل بیلٹ کی 2 لاکھ 42 ہزار 754 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

پنجاب سے قومی اسمبلی کے لیے 73 ہزار 586 اور صوبائی اسمبلی کے لیے 74 ہزار 274 پوسٹل بیلٹ کی درخواستیں موصول ہوئیں۔ سندھ سے قومی اسمبلی کے لیے 24 ہزار 420 اور صوبائی اسمبلی کے لیے 26 ہزار 649 پوسٹل بیلٹ درخواستیں موصول ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول کا ایجنڈا ملک کی تقدیر بدلے گا، آصف زرداری

خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے لیے 72 ہزار 769 صوبائی اسمبلی کے لیے 81 ہزار 281 پوسٹل بیلٹ درخواستیں موصول ہوئیں۔

بلوچستان سے قومی اسمبلی کے لیے 35 ہزار 758 پوسٹل بیلٹ درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ بلوچستان سے صوبائی اسمبلی کے لیے 60 ہزار 550 پوسٹل بیلٹ درخواستیں الیکشن کمیشن کو موصول ہوئیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US