خشک سردی کا خاتمہ، آج مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

image

ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا آغاز ہو گیا ہے جس سے خشک سردی کا خاتمہ ہو جائے گا، جڑواں شہروں میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سردرہنے کا امکان ہے، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں با رش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی میں بارش جبکہ مری، گلیات اور گر دو نواح میں بارش اور برف باری متوقع ہے، خیبر پختونخوا میں چند مقا مات پربارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

چترال، دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، کرم، خیبراور مہمندمیں بارش کی پیشگوئی ہے جبکہ وزیرستان میں چند مقا مات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری متوقع ہے۔

گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علا قوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، دادو، گھوٹکی، خیر پور، کشمور اور پڈعیدن میں رات دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US