انڈیا میں مرغوں کی لڑائی کے دوران پکڑے گئے مرغ کی عدالت میں پیشی

image

انڈین ریاست پنجاب کے ضلع بھٹنڈہ میں پولیس ایک مرغ کو عدالت میں پیش کرے گی۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق چند روز قبل مرغوں کی لڑائی کے ایک غیر قانونی مقابلے کے دوران برآمد ہونے والے مرغ کو اس معاملے کی سماعت ہونے پر کیس پراپرٹی کے طور پرعدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مقامی پولیس کے مطابق 21 جنوری کو بھٹنڈہ کے علاقے بلوانہ میں غیر قانونی ’کاک فائٹ‘ مقابلے کے تین منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اسسٹنٹ سب انسپکٹر نرمل جیت سنگھ نے بتایا کہ چھاپے کے بعد پولیس نے راجویندر سنگھ عرف راجو سے مرغ برآمد کیا جو تین منتظمین میں سے ایک تھا۔

نرمل جیت سنگھ نے کہا، ’جب بھی اس کیس کی سماعت ہوگی ہم مرغ کو عدالت میں پیش کریں گے، مرغ اس معاملے میں کیس پراپرٹی تھا۔‘ 

اس کے علاوہ جائے وقوعہ سے کچھ ٹرافیاں بھی برآمد کی گئی ہیں جو جیتنے والے مرغوں کے مالکان کو دی جانی تھیں۔

پولیس نے مرغ کو ایک مقامی بریڈر کے حوالے کر دیا ہے جو پرندے کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔ 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US