مسلم لیگ (ن) نے حلقہ این اے 127میں پیپلز پارٹی کی وکٹ گرا دی

image

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے حلقہ این اے 127 میں پیپلز پارٹی کی وکٹ گرا دی۔

میاں طارق عزیز نے اپنے دونوں بیٹوں سمیت پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں میں شمولیت اختیار کر لی۔

باپ بیٹوں نے ساتھیوں سمیت این اے 127سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عطا اللہ تارڑ سے ملاقات میں شمولیت اور بھرپو رحمایت کا اعلان کیا۔

مفرور ہونے کی بنیاد پر کسی کو الیکشن لڑنے سے نہیں روکا جا سکتا، سپریم کورٹ

میاں طارق عزیز پیپلز پارٹی کی طرف سے حلقہ این اے 127کے ذیلی حلقے سے 2013 اور 2018 میں پنجاب اسمبلی کے حلقے کا الیکشن لڑ چکے ہیں۔

میاں طارق عزیز پیپلز پارٹی لاہور کے سابقہ فنانس سیکرٹری اور سابقہ صدر صوبائی حلقہ بھی رہ چکے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US