پنجاب حکومت کا معذور افراد کیلئے خصوصی 50فیصد ڈسکاؤنٹ کارڈ کا اجراء

image

پنجاب حکومت نے معذور افراد کے لئے خصوصی 50 فیصد ڈسکاؤنٹ کارڈ کا اعلان کر دیا۔

پنجاب امپاورمنٹ آف پرسنزودڈس ابیلیٹیزایکٹ کے تحت محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب نے خصوصی افراد کے لیے رعایتی سفری کارڈکا اجرا ء کردیا ہے۔

ٹریول کارڈ حکومت کی طرف سے جاری کردہ معذوری سرٹیفکیٹ کے حامل تمام معذور افراد کو میسر ہوگا۔

اسلام آباد: تیز رفتار کوسٹر میٹرو بس میں جا گُھسی، 15 افراد زخمی، ویڈیو سامنے آگئی

یہ پروجیکٹ معذورافراد کے لیے پبلک ٹرانزٹ تک رسائی کو بڑھانے کے لئے تیارکیا گیا، دلچسپی رکھنے والے افراد اپنے متعلقہ اضلاع میں اسناد کے لیے درخواستیں دے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال انتظامیہ کی جانب سے بارہویں جماعت تک کے طلبا میٹرو بسوں اور اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کا اعلان کیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US