نیب کا گمنام، ناقص اور غیر سنجیدہ درخواستوں پر کوئی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ

image

نیب نے گمنام، ناقص اور غیر سنجیدہ درخواستوں پر کوئی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے سیف اللہ ابڑو پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کے حق میں دستبردار

نیب اصلاحات کے تحت شکایات پر فوری کارروائی کیلئے نئے قواعد و ضوابط جاری کئے گئے ہیں ۔

نیب نے فیصلہ کیا ہے کہ شکایات پر کارروائی کے دوران الزام علیہ کو”جواب دہندہ“ کے طور پر مخاطب کیا جائے گا،جواب دہندگان کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا،آئین کے مطابق جواب دہندگان کی عزت نفس مجروع نہیں کی جائے گی۔

وفاقی حکومت نے 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

درخواست دہندہ کیلئے قواعد وضوابط وضع کر دیئے گئے ہیں،کسی پر لگائے گئے الزامات کی تصدیق کیلئے حلف نامہ دینا ضروری ہو گا،سرکاری ملازمین کیخلاف درخواستوں کی تحقیقات کیلئے متعلقہ سول سیکریٹریٹس میں سہولت سیل قائم ہوں گے۔

آزادکشمیر میں 28جنوری سے بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی

نیب نے قواعد و ضوابط پر پوری نہ اترنے والی اب تک کی درخواستوں کو جلد نمٹانے کا فیصلہ کیا ہے،درخواستیں فوری نمٹانے کیلئے نیب ہیڈ کوارٹرز اور ریجنل بیوروز میں شکا یات سیل قائم ہونگے۔

کاروباری افراد کیخلاف درخواستوں کیلئے چیمبر آف کامرس اور دیگر نمائندوں پر مشتمل شکا یات سیل قائم ہوں گے،،نیب ہیڈکوارٹر میں گریڈ 20 اورریجنل بیوروز میں گریڈ19 کے افسران کی سربراہی میں شکا یات سیل قائم ہوں گے۔

قومی بچت کی سکیموں کے شرح منافع میں ردوبدل کردیا گیا

شکا یات پر کسی خاتون کو رشتہ دار کے بغیر نیب آفس نہیں بلایا جائے گا،خواتین کے ہمراہ رشتہ دار نہ ہونے پر نیب کی خاتون آفیسر انکوائری کرے گی،جواب دہندگان سے شکائیات پر کاروائی سے متعلق فیڈ بیک لینے کا طریقہ کار وضع کر دیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US