الیکشن 2024، مسلم لیگ ن آج اہم اعلان کرے گی

image

لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا منشور تیار ہو گیا ہے جسے آج جاری کیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا منشور تیار ہو گیا ہے جس کا آج اعلان کیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن اپنے منشور کا اعلان آج ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ تقریب میں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف، پارٹی صدر شہباز شریف اور مریم نواز کے ہمراہ باضابطہ طور پر منشور جاری کریں گے جبکہ سینیٹر عرفان صدیقی، احسن اقبال اور دیگر مرکزی رہنما بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے سیف اللہ ابڑو پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کے حق میں دستبردار

مریم اورنگزیب نے کہا کہ قائدین عوام کو پارٹی کے انتخابی منشور 2024 کے نمایاں نکات سے آگاہ کریں گے، عوام اور ملک کو بحرانوں سے نجات دلانے کے لیے اقدامات کے ایجنڈے کو پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ منشور کی تیاری کے لیے یکم نومبر 2023 کو مسلم لیگ ن کی منشور کمیٹی نے کام شروع کیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US